تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ کے مصنف و ہدایت کار کو کتنا معاوضہ ملا؟

کراچی : معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ کا 5 ملین کے قریب معاوضہ ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور ہدایت کار اور مصنف خلیل الرحمان نے ایک نجی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر ڈرامے اور فلم کا بہتر معاوضہ حاصل کیا ہے اور پاکستان میں سب زیادہ معاوضہ لینے والا مصنف ہوں۔

انٹرویو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ ڈرامے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں، جس پر انہوں نے معاوضہ بتانے سے انکار کردیا تاہم صحافی کے 50 لاکھ کہنے پر انہوں نے ہاں میں سر ہلایا۔

ہدایت کار و مصنف خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب میں اس انڈسٹری آیا تو مصنفوں کے ساتھ برا سلوک دیکھ کر بہت افسوس ہوا جس کے بعد عہد کیا کہ میں خود ایک بہتر مصنف بننے کےلیے محنت کروں گا جو ابھی تک جاری ہے۔

خلیل الرحمان قمر ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ کے مصنف و ہدایت کار

خالص پنجابی گھرانے میں پیدا ہوا اور آج بھی پنجابی اردو سے تیز لکھتا ہوں اور میری پہلی فلم بھی پنجابی میں تھی جس پر میں نیشنل ایوارڈ بھی اپنے نام کیا جبکہ اردو میں نے کورس کی کتابوں میں پڑھی ہے لیکن اردو میں سنتا تھا اچھے بولنے والوں کو سنتا تھا۔

اردو بولنے والوں میں سب سے زیادہ کون پسند ہے کے جواب میں خلیل الرحمان نے کہا کہ ‘ڈاکٹر احراز نقوی’ وہ آدمی ہیں جن کی اردو سے مجھے عشق ہوگیا اور ان کے لب و لہن کی وجہ سے ان سے عشق ہوگیا اور وہ بھی مجھ سے اتنی ہی محبت کرتے تھے اور میں نے ان کے نام پر اپنے چھوٹے بھائی کا نام بھی رکھا ‘احراز علی’۔

خیال رہے کہ شائقین ٹی وی ایک زمانے میں ان کی تحریروں پر مبنی ڈراموں پر جان چھڑکتے تھے اور آج بھی شائقین ٹی وی ان کی تحریروں کے منتظر رہتے ہیں کیونکہ اسکرپٹ کو فلم اور ڈرامے میں وہی حیثیت ہوتی ہے جو کسی اچھی عمارت کی بنیاد میں ہوتی ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان اپنے کام سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی ہر قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتی ہے، مذکورہ ڈرامہ شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور کئی ریکارڈز قائم کرچکا ہے۔

مداح میرے پاس تم ہو سے متعلق مختلف میمز بنا کر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -