پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

دنیا کے سب سے بڑے جہاز میں کتنا فیول ڈالا گیا؟ کہاں سے آیا اور کہاں گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں لینڈنگ کے بعد دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارے کو ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کی سروس فراہم کی گئی۔

پی ایس او کے مطابق کارگو طیارے میں 2لاکھ 25ہزار لیٹر سے زائد فیول بھرا گیا، فیولنگ کے لیے 8بارفیول ٹینکر کے ٹرپ لگے 3گھنٹے کا وقت لگا۔

‘انتونوف اے این 225’ گزشتہ روز کابل سے کراچی پہنچا تھا۔ دیو ہیکل کارگو جمعرات کی صبح کراچی سے یوکرین کے لیے روانہ ہوا، طیارہ 21 گھنٹے سے زائد کراچی ایئرپورٹ پر پارک رہا۔

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے کراچی ائیرپورٹ پر 21 گھنٹے کیوں گزارے؟ - BBC News  اردو

خیال رہے کہ اس سے قبل 20 اپریل 2018 کو چھ انجن والا طیارہ انتونوف 225 پہلی مرتبہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ اترا تھا، 6 ٹربوفن انجن والا یہ اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری طیارہ ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے اور بھاری ہوائی جہاز کی کراچی آمد

دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز انتونوف کا وزن 600 ٹن ہے، جسے 1988 میں تیار کیا گیا تھا، انتونوف نامی جہاز کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز میں ہوتا ہے ، جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔

ہرکیولس جہاز کے 6 انجن ہیں جو اسکے پروں پر نصب کئے گئے ہیں جبکہ جہاز کے پہیوں کی تعداد 32 ہے اوردیو ہیکل جہاز کو بنے ہوئے 30 برس ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں