تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

واٹس ایپ پر آن لائن ہونے کے باوجود آف ایئر کیسے رہیں؟

آپ کے فون میں اگر انٹرنیٹ آن ہے تو آپ کا واٹس ایپ ڈیفالٹ طور پر آپ کو آن لائن ہی دکھائے گا۔

تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ فون میں وائی فائی یا ڈیٹا آن ہونے کے باوجود واٹس ایپ پر آف لائن دکھائی دیں تو اس کا بھی ایک حل موجود ہے۔

آپ واٹس ایپ ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں جا کر یہ کام کر سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی ایپلی کیشن کھولیں اور سیٹنگز میں جا کر اکاﺅنٹ کے آپشن کو منتخب کریں۔

وہاں سے پرائیویسی میں جا کر ’لاسٹ سین‘ کے آپشن کو کھولیں اور ’آن لائن اسٹیٹس‘ کو منتخب کریں اسے منتخب کرنے کے بعد آپ کے سامنے تین آپشن نمودار ہوں گے۔

پہلا ’ایوری ون‘، دوسرا ’کانٹیکٹس اونلی‘ اور تیسرا ’نوباڈی‘۔ یہاں سے آپ نو باڈی منتخب کریں گے تو آپ کا اسٹیٹس ہر کسی کے لیے آف لائن ہو جائے گا۔

اس کے بعد اگر آپ آن لائن بھی ہوتے ہیں تو دوسروں کو آپ کا اسٹیٹس آف لائن ہی نظر آئے گا۔

Comments

- Advertisement -