تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بڑھتی عمر، جھریوں سے بچانے والا ماسک کیسے تیار کریں؟

موسموں کی تبدیلی فطری عمل ہے اور موسم سرما انسانی جلد پر جہاں دیگر اثرات مرتب کرتا ہے وہیں ان میں ایک جلد کی خشکی، جھریاں اور بڑھتی عمر ہے۔

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی فضا کی قدرتی نمی میں کمی آجاتی ہے، سرد اور خشک ہوائیں نہ صرف چہرے بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ مثلاً انتہائی حساس جلد کی حامل خواتین خشکی کے اس حملے سے فوری طور پر متاثر ہوتی ہیں۔ ان کی جلد بے رونق خشک اور کھردری ہونے لگتی ہے۔

جلد کو سرد اور خشک ہواﺅں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیرونی طریقوں کے ساتھ ساتھ آپ اپنے غذائی اجزاء سے گھر میں خود چہرے کا ماسک تیار کرتے ہیں جو جھریوں کو باآسانی خاتمہ کرسکتا ہے۔

موسم سرما میں جھریوں کے خاتمے کےلیے تیار کیے جانے والے ماسک میں انگور کا رس، بھنڈی کا لیس دار پانی، چاول کا آٹا اور بادام کا شامل کیا جاتا ہے۔

آئیے آپ کو جلد کی جھریوں اور خشکی سے نجات کےلیے گھر میں تیار کردہ ماسک بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

ماسک بنانے کا طریقہ

ماسک تیار کرنے کےلیے سب سے پہلے تین بھنڈیاں لیں اور انہیں چھوٹا چھوٹا کاٹ کر پانی میں ڈال دیں اور 10 منٹ تک چھوڑ دیں تاکہ پانی میں لیس بن جائے۔

دس منٹ بعد لیس دار پانی علیحدہ کریں اور اس میں دو چمچے انگور کا رس شامل کریں اور اچھی طرح ملالیں، اس کے بعد ایک چمچہ بادام کا تیل ملائیں اور پھر دو کھانے کے چمچمے چاول کا آٹا شامل کرلیں۔

جب ان تمام اجزا کو شامل کردیں تو پھر اسے اچھی طرح حل کریں تاکہ تمام اجزاء پیسٹ کی صورت اختیار کرلیں۔

جب پیسٹ بن جائے تو اسے چہرے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کےلیے چھوڑ دیں پھر اسے سادے پانی سے دھو لیں۔

ضروری نوٹ : یہ ماسک صرف ہفتے میں دو دن لگانا ہے، بصورت دیگر چہرے کی جلد بہت زیادہ خشک ہوجائے گی اور پھٹنے لگے گی۔

Comments

- Advertisement -