تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ابشر کے ذریعے پاسپورٹ کی تجدید کیسے ممکن؟ حکام نے بتادیا

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جوازات میں تجدید شدہ پاسپورٹ کی نقل معلومات نہ ہونے سے متعلق ہدایت جاری کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ پاسپورٹ (جوازات) نے ٹوئٹر پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ نقل پاسپورٹ کےلیے دفتر کا دورہ کرنا انہتائی مشکل ہوتا تھا اسی لیے نقل معلومات کو ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے آسان بنا دیا گیا ہے۔

جوازات‘ کی ’ابشر‘ سروس میں موجود ’تواصل‘ کے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے ’نقل معلومات‘ کی باآسانی جاسکتی ہے لیکن معلومات کی منتقلی کے دوران کوئی غلطی ہوجائے تو سسٹم فائل کو مسترد کردیتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کے مطابق ’پاسپورٹ کی تفصیلات ’جوازات‘ کے سسٹم میں فیڈ کرنے کے لیے اس امر کا خاص خیال رکھا جائے کہ پرانے پاسپورٹ ، نئے پاسپورٹ اور اقامہ کی پی ڈی ایف فائل بنائی جائے جو تین ایم بی سے زیادہ نہ ہو۔

بعض افراد کی جانب سے یہ عام طور پر یہ غلطی ہوتی ہے کہ وہ پاسپورٹ کی کاپی اٹیچ کرتے وقت ایک ہی فائل نہیں بناتے بلکہ ہر کاپی کی علیحدہ سے فائل بناتے ہیں۔ اور جیسے ہی اپ لوڈ کرتے ہیں تو پہلے والی فائل ڈیلیٹ ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے فائل مکمل نہیں ہوتی اور سسٹم اسے رد کر دیتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ اگر کسی کی درخواست ابشر پر مسترد ہوجائے تو اسے تمام ضروری دستاویزات کے ہمراہ جوازات دفتر کا دورہ کرنا ہوگا۔

جوازات کے قانون کے مطابق مملکت میں مقیم کارکن اپنے پاسپورٹ کی نقل معلومات اپنے اسپانسر کے ذریعے کرائیں گے۔

خیال رہے کہ نئے تجدید شدہ پاسپورٹ کی معلومات ابشر محکمہ پاسپورٹ کو جمع کروانے کو عربی میں ‘نقل معلومات’ کہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -