موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی نزلہ ، زکام، کھانسی اور بخار جیسی بیماریاں تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئیں ہیں۔ ویسے تو یہ وائرل انفیکشن ہر سال ہی پھیلتا ہے مگر امسال کرونا کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔
عام طور پر کرونا کی جو علامات ہیں تقریباً ویسی ہی علامات سردیوں میں پھیلنے والے وائرل کی بھی ہیں، جن میں نزلہ، چھینکیں آنا، کھانسی، سردرد، بخار اور جسم میں درد وغیرہ شامل ہیں۔
ماہرین نے شہریوں کو کرونا اور موسم سرما کی بیماریوں کے فرق کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے مگر پھر بھی لوگ تذبذب کا شکار ہیں۔
اسپٹنک کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ڈاکٹر اور ٹی وی میزبان سارہ جارفیس نے سردی میں ہونے والے نزلہ زکام سے جلد چھٹکارا حاصل کرنے کے دو مؤثر طریقے بتائے ہیں جن پر عمل کرکے وائرل سے کم دنوں میں جان چھڑائی جاسکتی ہے۔
پہلا طریقہ
انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں گلے کو خشک نہ ہونے دیں بلکہ اسے تر یا گھیلا رکھنے کی کوشش کریں، یہ کرنے سے جراثیم کمزور ہوں گے اور پھر آپ سردیوں کے وائرل سے کافی حد تک نجات حاصل کرلیں گے۔
مزید پڑھیں: سردیوں میں چاق و چوبند رہنے کیلئے یوگا کا آزمودہ طریقہ
یہ بھی پڑھیں: سردیوں سے قبل ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے آسان طریقے
انہوں نے ایک تحقیقی مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگر صرف گلے کو خشک ہونے سے بچایا جائے تو زکام کا دورانہ پچاس فیصد تک کم ہوجاتا ہے، اس طرح وائرس مضبوط نہیں ہوتا اور بیماری کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے۔
دوسرا طریقہ
ڈاکٹر جارفیس کا کہنا تھا کہ وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بھی سردیوں کی بیماریوں سے نجات دے سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پھل، مرچ اور آلو وٹامن سی سے بھرپور خوراکیں ہیں جنہیں کسی بھی صورت استعمال کرنا فائدے مند ہے۔