تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سردیوں سے قبل ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے آسان طریقے

سردی کی آمد آمد ہے مگر اُس سے قبل موسم تبدیل ہوگا جو  کئی بیماریوں اور وائرس کا باعث بنتا ہے البتہ اگر ہم گھر میں استعمال ہونے والی چند اشیاء کا استعمال زیادہ کردیں تو موسمی تبدیلی ہم پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں۔

موسم سرما کی آمد سے قبل بخار، زکام، کھانسی سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے لگتی ہیں جو ہر کسی کے لیے تکلیف کا باعث بنتی ہیں اور بالخصوص بہنے والا نزلہ بہت پریشانی کا سبب بنتا ہے۔

اگر آپ خود پر تھوڑا دھیان دیں اور درج ذیل اشیاء کا استعمال بڑھا دیں تو موسمی تبدیلیاں اثر انداز نہیں ہوں گی اور نہ ہی کوئی بیماری آپ کو متاثر کرے گی۔

لیموں کا بام                                                                                                      

لیموں لے کر اُسے اچھی طرح سے نچھوڑ لیں اور اُس کی مالش کریں کیونکہ یہ وائرس سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ادرک

ادرک کے استعمال کو بڑھا دیں اور اس کو کم از کم ایک بار چائے میں ڈال کر ضرور پیئیں، ایسا کرنے سے موسمی وائرس اثر انداز نہیں ہوگا ساتھ ہی کھانوں میں بھی اس کی مقدرا کو بڑھائیں۔

لہسن

لہسن وہ سبزی ہے جو سردیوں سے قبل ہونے والی مختلف بیماریوں یا انفیکشن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اگر لہسن کے استعمال کو بڑھا دیا جائے تو اس سے پھیپھڑے محفوظ رہتے ہیں۔


نوٹ: ذیابیطیس سمیت دیگر موذی امراض کے مریض ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد درج بالا اشیاء کو استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -