تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تیز رفتار ٹرین میں بچی کو کیسے بازیاب کروایا گیا؟

ٹرین کو 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا کر 3 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دیا گئی۔

یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں اترپردیش سے بھوپال جانے والی ٹرین کو 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا کر اغوا کاروں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔

اغوا کاروں نے بچی کو لتی پور اسٹیشن کے قریب سے اغوا کیا اور رپتی ساگر ایکسپریس میں سوار ہوگئے، بچی کی والدہ بھی اسٹیشن پہنچ گئی اور تلاش شروع کر دی، اسی دوران ٹرین اپنے سفر پر روانہ ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ریلوے پولیس نے بچی کا پتہ لگایا تو معلوم ہوا کہ اغوا کار بچی کو لے کر ٹرین میں سوار ہوئے ہیں ٹرین بھوپال کی جانب رواں دواں ہے۔

پولیس نے ریلوے انتظامیہ کو خبر دی کہ بچی کو بچانے کے لیے بھوپال اسٹیشن پر اہلکاروں کو الرٹ کر دیا جائے اور ساتھ ہی ٹرین کو نان اسٹاپ اسٹیشن تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈرائیور نے ٹرین 250 کلومیٹر کی رفتار سے چلا کر نان اسٹاپ بھوپال اسٹیشن پہنچایا جس کے بعد پولیس نے اغوا کاروں کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروایا لیا۔بعدازاں بچی کو والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -