جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سرکاری ٹی وی پر مذہبی نفرت کا بیانیہ کیسے نشر ہوا؟ سینیٹ کمیٹی کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات نے سرکاری ٹی وی پر مذہبی نفرت پر مبنی بیانیہ نشر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اطلاعات، پی ٹی وی اور پیمرا حکام کو طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں ایم ڈی پی ٹی وی، کرنٹ افیئر حکام اور پی ٹی وی انتظامیہ کو وضاحت پیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

سینیٹ کمیٹی نے وفاقی وزیر اطلاعات اور چیئرمین پیمرا کو بھی اجلاس میں بلایا ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں سرکاری ٹی وی پر نفرت انگیز مواد نشر ہونے سمیت گزشتہ ماہ ایوان صدر میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری نشر نہ کرنے پر جواب طلب کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ایوان صدر کے نمائندگان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ایجنڈے میں میڈیا چینلز کو اشتہارات کی تقسیم کا معاملہ بھی شامل ہے جب کہ اے کٹیگری چینلز کو اشتہارات کی تقسیم میں تضاد کا معاملہ بھی اٹھائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں