تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

’ہیرا پھیری 3‘ کی کہانی کیسی ہوگی؟ سنیل شیٹھی نے بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور کلاسک کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے پارٹ کی کہانی کے بارے میں معروف اداکار سنیل شیٹھی نے بتا دیا۔

’ہیرا پھیری 3‘ کی ریلیز کا اعلان ہوتے ہی جہاں شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں انہیں تجسس ہے کہ آیا فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں دوسرے پارٹ میں ختم ہوئے تھی یا پھر فلمساز نئی کہانی پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

سنیل شیٹھی سے اس متعلق حالیہ انٹرویو میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فلم میں کردار پرانے ہیں اس لیے نئی کہانی کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ: اب ہم عالمی سطح پر ہیرا پھیری کریں گے، پریش راول

اداکار نے بتایا کہ فلم کا اسکرپٹ بہترین ہے جو بابو راؤ، شیام اور راجو کی جدوجہد پر مبنی ہے جبکہ اس میں اداکار سنجے دت کی انٹری بھی ہوگی۔

انٹرویو میں سنیل شیٹھی نے خدشہ ظاہر کیا کہ معلوم نہیں فلم کامیاب ہوگی یا نہیں لیکن اگر ہم ایمانداری سے کام کریں تو لوگوں کو اس سے جوڑ سکتے ہیں۔

Comments