اشتہار

ریتھک روشن کی صبا آزاد کی سینڈلز اٹھائے تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتھک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد کی سینڈلز اٹھائے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل ممبئی میں ’نیتا مکیش امبانی‘ کلچر سینٹر کا افتتاح ہوا جس میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے معروف فنکاروں نے شرکت کی جن میں امریکی ماڈل جی جی حدید، ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ، اداکارہ زینڈینا، ورون دھون، ریتھک روشن، صبا آزاد ودیگر شامل تھے۔

اسی تقریب سے ریتھک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد کی سینڈلز اٹھائے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ریتھک روشن اور صبا آزاد کو مثالی جوڑا قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ریتھک روشن اور صبا آزاد رواں برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ریتھک روشن اور صبا آزاد کو کئی بار عوامی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا اور دونوں اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر اظہار بھی کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ریتھک نے پہلی شادی سن 2000 میں سوزین خان سے کی تھی جو سات سال تک چل سکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں