تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

چشمہ لگاؤ، ہیڈ فون سے جان چھڑاؤ، چینی کمپنی کی حیران کن ایجاد

بیجنگ: موبائل فون سمیت دیگر الیکٹرانکس اشیا بنانے والی کمپنی نے ٹیکنالوجی سے لیس اب تک کا سب سے جدید چشمہ متعارف کرادیا ہے۔

ہواوے کی جانب سے دو ڈیزائن میں چشمہ متعارف کرایا گیا جن میں سے ایک دھوپ میں استعمال کرنے والا جبکہ دوسرا عام نظر کا ہے،اسمارٹ گلاسز کو  اپنی نوعیت کا اب تک کا سب سے منفرد قرار دیا گیا ہے۔

اس کی انفرادیت یہ ہے کہ چشمے کی کمانیوں میں اسپیکر نصب ہیں جس کے بعد ہیڈفون استعمال کرنے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا مل جائے گا۔

عام طور پر چشمہ لگانے والے افراد کو ہیڈفون استعمال کرتے وقت مسئلہ درپیش ہوتا ہے مگر اس چشمے کے بعد تو اُن کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

کمپنی کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ ’اسمارٹ چشمے کی کمانیوں میں ایمپلی ٹیوڈ اسپیکر نصب کیا گیا ہے، یہ ویسے تو بہت چھوٹا ہے مگر اس کی آواز (ساؤنڈ ) بہت جاندار ہے‘۔ اس اسپیکر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ آواز کا باہر نکلنے نہیں دیتا۔

مزید پڑھیں: عام سا نظر آنے والا خاص چشمہ

ہواوے کی جانب سے مختلف انداز اور قیمتوں میں اس چشمے کو متعارف کرایا گیا تاکہ تمام صارفین حیرت انگیز ایجاد سے استفادہ کرسکیں۔

اس چشمے میں ایسا جدید سسٹم لگایا گیا ہے جس کی مدد سے کوئی بھی شخص اپنے ارد گرد کے حالات کے بارے میں جان سکے گا جبکہ اسی سسٹم کے ذریعے وہ گانے و دیگر چیزیں بھی سُن سکے گا۔

صبح کے وقت جب کوئی یہ چشمہ لگائے گا تو اُس کی سماعت سے ’صبح بخیر‘ کا پیغام ٹکرائے گا اسی طرح دوپہر اور شام کے وقت بھی سسٹم کی ریکارڈنگ خود بہ خود چل جائے گی۔

کمپنی کے مطابق اسپیکر کو چارج کر کے بغیر کسی وقفے کے پانچ گھنٹوں تک مسلسل استعمال کیا جاسکتا ہے، اگر کوئی شخص چاہے تو وہ عام استعمال میں اسپیکر بند بھی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے اپنا پہلا ہیڈ فون متعارف کروا دیا

ہواوے کی جانب سے اس چشمے کی قیمت 310 برطانوی پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 67 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

Comments

- Advertisement -