تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’ہلچل‘ کے سیکوئل کی تیاری جلد شروع ہونے کا امکان

ممبئی: فلم ڈائریکٹر پریہ درشن نے کامیڈی سے بھرپور بلاک بسٹر فلم ’ہلچل‘ کے سیکوئل پر کام شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر پریہ درشن نے ایک انٹرویو میں فلم کا دوسرا سیکوئل بنانے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا: ’ہاں، سیکوئل بنانے کا منصوبہ ہے مگر ابھی اس کی تصدیق نہیں کر سکتا‘۔

پریہ درشن نے کہا کہ ابھی صرف فیصلہ کیا ہے کہ اسے بنائیں گے مگر فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا، میں اس وقت ایک ساؤتھ انڈین فلم پر کام کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی تیاری؛ اکشے کمار اور ارشد وارثی جلوہ گر ہوں گے

واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی ’ہلچل‘ میں اکشے کھنہ، کرینہ کپور، امریش پوری، پریش راول، جکی شروف، سنیل شیٹھی، ارباز خان، ارشد وارثی، شکتی کپور، منوج جوشی اور اسرانی نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں پریہ درشن نے اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکار کے ساتھ ایک فلم پر کام کر رہا ہوں جو اسکرپٹ کے مرحلے میں ہے، کچھ چیزیں ہونا شروع ہوئیں تو کورونا وائرس کی وجہ سے پروجیکٹ تاخیر کا شکار ہوگیا، دو سال گزارنے کے بعد اب ان کے ساتھ دوبارہ کام کر رہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -