اشتہار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ایجنٹ سمیت 06 ملزمان اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے دو کارندوں سمیت چھ ملزمان گرفتار کر لیے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر ملزمان طلحہ شہزاد اور جواد غنی سے جعلی دستاویزات برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے دو ایجنٹ سمیت6افراد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان طلحہ شہزاد اور جواد غنی کیخلاف انسانی اسمگلنگ کامقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان4افراد کو غیر قانونی طور پر نجی ایئرلائنز کے ذریعے کمبوڈیا براستہ قطر لے جارہے تھے۔

- Advertisement -

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ ملزمان نے حریم ٹریولز کے نام سے جعلی دستاویزات بنا رکھی تھیں، ملزمان نے سرفراز، ذیشان، نعمان اور حامد کو اپنا ملازم ظاہر کیا تھا۔

مزید پڑھیں : اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے مل کر انسانی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ان افراد سے کمبوڈیا جانے کیلئے فی کس چار لاکھ 20 ہزار روپے وصول کر رکھےتھے، ملزمان نے کمبوڈیا کے ویزےجعلی دستاویزات پر ویتنام سے حاصل کیے تھے، ملزم طلحہ شہزاد کا ایک بھائی بھی کمبوڈیا میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں