اشتہار

بھارت میں انسانی المیہ! گنگا میں سیکڑوں لاشیں بہنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : کرونا وبا سے نبرد آزما بھارتی ریاست بہار میں شہریوں نے مرنے والوں کی لاشیں گنگا میں بہانہ شروع کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا سے تباہی و اموات کا سلسلہ جاری ہے اور شہری آکسیجن کی کمی کے باعث سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں جب کہ سیاسی، سماجی، کھیل و شوبز شخصیات عالمی سطح پر امداد کی اپیلیں کررہی ہیں۔

ایسے حالات میں بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بکسر میں گنگا ندی کے کنارے تیرتی ہوئی 500 لاشیں ملی ہیں۔

- Advertisement -

گنگا کنارے تیرتی لاشوں نے کرونا سے خوفزدہ شہریوں کے دلوں میں مزید خوف ڈال دیا ہے، شہریوں کا خیال رہے کہ یہ کرونا وبا سے گھروں میں مرنے والوں کی لاشیں ہیں جنہیں ان کے رشتہ داروں نے گنگا کنارے پھینک دیا ہے۔

ضلعی مجسٹریٹ نے ندی کنارے لاشیں ملنے کی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا تاحال واقعے کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

دیہی علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وسائل اور آکیسجن کی کمی کے باعث کرونا میں مبتلا افراد گھروں میں ہی دم توڑ رہے ہیں اور شمشان گھاٹ پر انتظامات نہ ہونے کے باعث لوگ آخری رسومات ادا کرنے بجائے اپنے پیاروں کو پانی میں پھینک رہے ہیں۔

گاؤں کے لوگوں نے یہ بھی کہنا تھا کہ اترپردیش کے بیر پور اور بارے گاؤں کے کنارے بھی سیکڑوں لاشیں پڑی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں