جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ہمایوں سعید ’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں ایمان علی کے مدمقابل اداکاری کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کےناموراداکار اور پروڈٰیوسرہمایوں سعید اپنی آںے والی فلم ’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں ایمان علی کے ساتھ جلوہ گرہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے آنے والے فلم پروجیکٹ کے بارے میں بہت سوچ و بچار اور قیاس آرائیوں کے بعد ، ہمایوں سعید نے اپنی ذاتی پروڈکشن ’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں اداکارہ ایمان علی کے بالمقابل اداکاری کے جوہر دکھانے کاباضابطہ اعلان کردیا ہے۔

Iman Ali and Humayun Saeed

واضح رہے کہ ہمایوں سعید کو ان کی ذاتی پروڈکشن سکس سگما پلس کے ڈائریکٹر ندیم بیگ اور رائٹر خلیل الرحمن قمر کے ساتھ یورپ میں لوکیشن کی تلاش کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا تب سے ہی اس فلم کے قصے زبان زدِ عام ہیں۔

’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘ ایک رومانٹک کامیڈی ہوگی اوراس کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

فی الوقت ہمایوں سعید، ڈائریکٹر حسن وقاص رعنا کے رزمیہ جنگی ڈرامے ’یلغار‘ کے آخری دورکی شوٹنگ میں مصروف ہے جس میں وہ مخالف دشمن کا کردار ادا کررہا ہے۔

ایک پروڈیوسر کے طور پر ہمایوں کے مصروف شیڈول میں 2016کے لیے چار فلمیں ہیں، جن میں سے ایک ’’جوانی پھرنہیں آنی‘ کا اگلا حصہ ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں