تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

’کرونا وائرس کا علاج اگست 2020 تک دریافت ہوجائے گا‘ : پیش گوئی

کراچی: ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب نے پیش گوئی کی ہےکہ ستاروں کے حساب سے رواں ماہ کی 18 تاریخ سے لے کر 20 اگست تک کرونا کا علاج یا ویکسین دریافت ہوجائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں میزبان شفاعت علی اور مدیحہ نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں محبوب نے بتایا کہ گزشتہ برس 29 دسمبر کو ہونے والے سورج گرہن کے بعد کرونا وائرس بننا شروع ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کی 21 تاریخ ہونے والے والے سورج گرہن کے بعد دنیا میں کافی تبدیلیاں رونما ہوں گی، چار مئی سے 18 جون کے دوران کرونا شدت اختیار کرے گا اور پھر 18 سے 20 اگست کے درمیان اللہ نے چاہا تو طریقہ علاج دریافت ہوجائے گا یا پھر وائرس کی ویکسین آجائے گی۔

ہمایوں محبوب کا کہنا تھا کہ ’دنیا میں اب تک آنے والا کوئی وائرس ختم نہیں ہوا البتہ اس کا زور کم ضرور ہوا ہے، چیچک کے علاوہ باقی ساری وبائیں تقریباً ایسی ہوگئی ہیں جو اب انسان کو متاثر نہیں کرتیں‘۔

مزید پڑھیں: کورونا کے مریضوں پر ہائیڈروکلوروکین کا استعمال ، ڈبلیوایچ او نے بڑا فیصلہ کرلیا

یہ بھی پڑھیں: ’ اکتوبر 2020 میں کرونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں مختلف ممالک کو بھیج دی جائیں گی‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سال 2020 سے 2027 تک دنیا میں بڑے واقعات رونما ہوں گے، بعد ازاں پاکستان کا بہت اچھا دور شروع ہوگا اور پھرپاکستان دنیا بھر میں اسلامی ممالک کی سربراہی کرے گا۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ 5 جون کو ہونے والے چاند گرہن کے بعد بے وقت کی بارشیں ہوں گی، زمین اپنی جگہ چھوڑے گی جس کی وجہ سے یورپ زیادہ متاثر ہوگا اور یورپین ممالک میں ٹوٹ پھوٹ ہوگی جبکہ چین کی دنیا پر حکمرانی ہوگی۔

ماہر علم نجوم کے مطابق ٹرمپ کے لیے سال 2020 مشکل ترین سال ہے، اس سال اُن کے ساتھ کوئی بڑا واقعہ بھی پیش آسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -