منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

وہیل کشتی سواروں کو نگل گئی، دونوں معجزانہ طور پر محفوظ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: انٹرنیٹ پر ایک ایسے دل دہلا دینے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بارے میں سُن کر کوئی یقین نہیں کرسکتا تھا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کے سمندر میں کشتی رانی کرنے والے دو خواتین کو وہیل نگل گئی جس کی ویڈیو بھی ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی جیولی اپنے دوست لز کروٹریل کے ساتھ دو نومبر کو ساحل پر تھیں اور وہ خوبصورت مناظر کی ویڈیو اپنے موبائل میں ریکارڈ کررہی تھیں۔

- Advertisement -

سمندر میں کچھ لوگ کشتی میں بیٹھ کر تفریح کررہے تھے کہ اسی دوران کوہان والی بھوکی وہیل سانس لینے کے لیے سطح آب پر آئی اور اُس نے دو لوگوں کو پلک چھپکتے ہی نگل لیا۔

وہیل کے حملے کے بعد سمندر میں موجود کشتی چلانے والے دیگر لوگ محتاط ہوئے اور انہوں نے فوراً ساحل کا رخ کیا جبکہ کچھ لوگ خواتین کی مدد کے لیے بھی دوڑے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کشتی سوار واقعے میں خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

رپورٹ کے مطابق وہیل نے کشتی میں بیٹھی دو خواتین پر حملہ کیا اور پھر انہیں نگل کر سمندر میں چلی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں