اشتہار

دھرنوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ: 2 روز میں ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شر پسندوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن، تصاویر اور فوٹیج کی مدد سے گزشتہ 2 روزمیں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دھرنوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے پر ملک بھر میں گرفتاریاں جاری ہیں، گرفتاریاں وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔

[bs-quote quote=”گرفتاریاں سوشل میڈیا وڈیوز، تصاویر اور شکایتی سیل کی تفصیلات پر کی جا رہی ہیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع وزارتِ داخلہ”][/bs-quote]

- Advertisement -

ذرائع وزارتِ داخلہ کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو دھرنوں کے دوران شر پسندانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کو پنجاب، کراچی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار تمام افراد پر جلاؤ گھیراؤ اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں، جب کہ پولیس پر حملہ آور اور فائرنگ کرنے والے افراد پر اے ٹی سی کے تحت مقدمات ہیں۔

تین ہزار سے زائد افراد کے خلاف پرچے کٹ گئے، اسلام آباد سے گرفتار 10 ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ دیا گیا جب کہ 16 کوجیل بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گرفتاریاں سوشل میڈیا وڈیوز، تصاویر اور شکایتی سیل کی تفصیلات پر کی جا رہی ہیں۔


پنجاب: مختلف شہروں سے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 201 افراد گرفتار


واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھرنوں اور مظاہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ان ہنگاموں میں درجنوں گاڑیاں اور دکانیں جلا کر خوف و ہراس پھیلایا گیا، بعد ازاں مظاہرین کے قائدین سے مذاکرات اور حکومت کی واضح ہدایات کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں