تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی اقامہ، ہروب اور نقلِ کفالہ ۔۔۔۔ غیرملکی ورکرز کیلئے اہم خبر

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی کارکن کے ہروب کی رپورٹ 20 دن کے اندر منسوخ کرائی جاسکتی ہے۔

سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کے مطابق ہروب کی رپورٹ منسوخ ہونے کے بعد ملازمین اپنے اقاموں کی تجدید اور نقل کفالہ کراسکتے ہیں، ہروب کو منسوخ کرنے کے لیے 20 دن کا وقت ہوتا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قوانین میں ہروب کیسز کے معاملات کو پہلے جیسے رکھا گیا ہے، جبکہ ہروب کی رپورٹ درج کرنے کے 20 دن کے اندر کفیل کو اختیار ہے کہ وہ اسے آن لائن طریقے سے منسوخ کرسکتا ہے۔

سعودی حکومت کی فضائی سفر سے متعلق غیرملکیوں کیلئے اہم وضاحت

خیال رہے کہ عرب میں غیرملکیوں کے لیے رہائش، اقامہ اور ویزوں کے قوانین واضح ہیں، گزشتہ روز ایک سوال پر انتظامیہ نے جواب دیا تھا کہ خروج وعودہ نکلوانے کے بعد مقررہ مدت کے اندر سفر کرنا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا، جرمانہ ادا کرنے کے بعد تنازل اور دیگر معاملات طے پائیں گے۔

Comments

- Advertisement -