جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

بیوی سے لڑنے کے بعد شوہر نے بچوں سمیت خودکشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں بیوی سے جھگڑا ہونے کے بعد شوہر نے دو کمسن بیٹوں سمیت انتہائی قدم اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے شہر اننت پور میں پیش آیا۔ باپ نے دو بیٹوں کے ہمراہ تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بچوں میں سے ایک کی عمر 9 جبکہ دوسرے کی 6 سال تھی۔ پولیس شکایت موصول ہونے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹس میں بتایا گیا کہ خودکشی کرنے والا شخص بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا اور دونوں میں اس معاملے پر اکثر لڑائی ہوتی تھی۔

پولیس نے خودکشی کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔

خودکشی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں