تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نئی دہلی میں بیوی کے سامنے شوہر قتل

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت دہلی میں حاملہ بیوی کے سامنے شوہر کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اوکھلا صنعتی علاقے میں پیش آیا جہاں گمشدہ بچے کو تلاش کرنے کے دوران دو راہ گیروں نے 40 سالہ شخص کو لوہے کی سلاخوں کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقتول کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اسپتال جارہے تھے کہ اچانک ان کا 7 سالہ بیٹا لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش شروع کی اور راہ گیروں سے پوچھ رہے تھے کہ اس دوران شوہر نے دو افراد کو بچے کا حلیہ بتایا تو وہ طیش میں آگئے اور لوہے کی راڈ سے حملہ کر دیا۔

بیوی کے مطابق شوہر کو سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔متعلقہ پولیس اسٹیشن نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نشے کی حالت میں تھے اور بار بار بچے کا پوچھنے پر وہ غصے میں آگئے اور انہوں نے خاتون کے سامنے اس کے شوہر کی جان لے لی۔

Comments

- Advertisement -