اشتہار

‏’عورت کیلیے شوہر یا والد کا نام‘؛ نادرا پالیسی میں بڑی تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے شادی کے بعد عورت کی ‏مرضی ہے شوہر کا نام لکھوائے یا والدکا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نے کہا کہ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آگیا ہے ‏عورتوں کی رجسٹریشن کیلئےخواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیاگیا ہے تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔

چیئرمین نادرا نے کہا کہ جیکب آباد میں 5000 خواتین کی نادرا رجسٹریشن کر لی گئی جس پر سوشل ورکر خاتون ‏کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ہم ترجیح بنیاد پر اقلیتی برادری کی رجسٹریشن کر رہےہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نادرا میں کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کریں گے، 262چارج شیٹ ہوچکےہیں اور 107 ‏ملازمین کو نکالا گیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ بچوں کوبھی نادرامیں رجسٹرڈکرائیں، 20سال عمر کے بعد کرائیں گے تو مختلف پہلوؤں ‏سے تحقیق ہوتی ہے، سینٹرز پر معذور افراد کےلیےخصوصی انتظامات کریں گے پہلا شناختی کار ڈفری دیا جاتا ‏ہے کوئی فیس وصول کرے تو شکایت کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں