اشتہار

کتے کے کاٹنے کا خوف، فوڈ ڈیلیوری رائیڈر نے عمارت سے چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کتے کے کاٹنے سے بچنے کے لیے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر نے تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے منی کونڈہ میں واقع ایک عمارت میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈر 30 سالہ محمد الیاس پارسل پہنچانے گئے جہاں کتے نے ان کا تعاقب کرنا شروع کردیا۔

محمد الیاس نے پالتو کتے کے کاٹنے کے خوف سے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور اسپتال میں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد الیاس فلک نما کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل محمد رضوان نامی نوجوان نے بھی اسی طرح کے ایک واقعہ میں کتے کے کاٹنے کے خوف سے عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی جس میں شدید زخمی ہو گیا تھا اور دوران علاج اس کی موت ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں