بھارت کے حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، پانچ سو روپے کی معمولی رقم کے لئے ایک مزدور کو قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رنگاریڈی ضلع کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات رونما ہوا، سرینواس نامی مزدور اور سائی کے درمیان 500 روپے کے لئے جھگڑا ہوا جو مزدور کی موت پر ختم ہوا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شراب کے نشے میں دھت تھے، غصہ میں آکر سائی نے مزدور سرینواس کے سر پر مین ہول کے وزنی ڈھکن سے حملہ کیا جس کے باعث مزدور کی موت واقع ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور نعش کوپوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔
اس سے قبل خاتون کے لیے تیسری بیٹی پیدا کرنا جرم بن گیا شقی القلب شوہر نے بیوی کو زندہ جلا کر مار ڈالا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
بھارت جہاں ذات پات کے ساتھ بیٹی کی پیدائش کو بھی بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ وہاں سفاک شوہر نے تیسری بار بیٹی پیدا ہونے پر اپنی بیوی کی ہی بے دردی سے جان لے لی اور اس کو زندہ جلا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر میں گنگا کھیڈنکہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 32 سالہ کنڈلک اتم کالے نامی شخص نے تیسری بار بیٹی پیدا ہونے پر بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔خاتون کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
متوفیہ خاتون کی بہن نے کھیڈ تھانے میں بہنوئی کے خلاف رپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
فلپائن لوزون میں 5.6 شدت کا زلزلہ
واضح رہے کہ بھارت میں آئے روز ایسے خوفناک واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس سے انسانیت لرز کر رہ جاتی ہے۔
گزشتہ دنوں مہاراشٹر میں 54 سالہ شخص نے مبینہ طور پر 8 اور 9 سال کی دو نابالغ بہنوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔