جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

حیدرآباد میں ماں اور بیٹی کو دیوار میں چنوانے کا واقعہ، متاثرہ خاتون کا مؤقف آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ماں اور بیٹی کو دیوار میں چنوانے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد 5 نمبر میں بھتیجوں نے چاچی اور اس کی بیٹی کو قید کردیا تھا، ملزمان ماں اور بیٹی کو قید کرکے فرار ہوگئے تھے پولیس نے دیوار توڑ کر متاثرہ خواتین کو بازیاب کروایا۔

واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، بیوہ خاتون تسلیم اور ان کی 14 سالہ بیٹی دعا کو جائیداد کے تنازع پر دیوار میں چنوایا گیا تھا۔

- Advertisement -

مقدمے کے متن کے مطابق مکان کے تین حصے ہیں، ایک حصے میں ماں اور بیٹی رہائش پذیر ہیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مکان کے کاغذات دیور سہیل کے پاس ہیں، گزشتہ روز ملزمان نے ہمیں دیوار میں چنوا کر قید کیا تھا۔

خاتون کے مطابق مکان میں میرے سسر کے سالے اور ان کی اہلیہ رہائش پذیر تھیں جن کا انتقال ہوچکا ہے، سہیل ہمیں ہراساں کرتا تھا۔

دوسری جانب ایس ایس پی بی سیکشن ڈاکٹر فرخ لنجار کا کہنا ہے کہ ماں، بیٹی کو قید کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں