تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’ایکسٹینشن‘ کے حق میں ووٹ ڈالنے والی ن لیگ کا حصہ نہیں تھی، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مدتِ ملازمت میں توسیع دینے والی ن لیگ کو خود سے علیحدہ جماعت قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد ایک صحافی نے مریم نواز سے چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سوال کیا۔

مریم نواز نے جواب دیا کہ ’جب مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ کوئی بات ہوگی تو مسلم لیگ ن بھرپور ردعمل دے گی‘۔

اُن کے اس سوال پر صحافی نے مزید استفسار کیا کہ ’ماضی میں مسلم لیگ ن مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ووٹ دے چکی ہے‘۔

ن لیگ کی نائب صدر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس ملسم لیگ نے مدتِ ملازمت میں توسیع کا ووٹ‌ دیا، میں اُس مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں تھی، اس لیے اُس پر کوئی بات نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے تین روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد اپوزیشن جماعتیں مشترکہ مؤقف پیش کریں گی‘۔

مزید پڑھیں: چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں‌ توسیع، مسلم لیگ ن کا مشاورت کا اعلان

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا تھا تھا کہ حکومت نیب چیئرمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے شہباز شریف سے مشاورت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف پر خود کرپشن کے الزامات ہیں، ایسے میں اُن سے مشاورت کیسے کی جاسکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہٰں کی جائے گی‘۔انہوں نے سوال کیا کہ ’شہباز شریف خود کرپشن کے الزامات کا سامنے کررہے ہیں تو ایسی صورت میں اُن سے کیسے مشاورت کی جائے؟ کیا چوروں سے پوچھ کر آئندہ کا چیئرمین نیب لگائیں گے؟‘۔فواد چوہدری نے کہا کہ ’چیئرمین نیب کی مدت یا نیب قوانین سے متعلق ابھی کوئی تجویز سامنے نہیں آئی،ممکن ہے وزارتِ قانون اس حوالے سے کوئی کام کررہا ہو مگر مسودہ سامنے نہیں آیا، جسٹس(ر) جاویداقبال نے اپنے دور میں بہترین کام کیا اور بڑے پیمانے پر وصولیاں کیں، چیئرمین نیب کی مدت سے متعلق فیصلہ وزارت قانون ہی کرے گی‘۔

Comments

- Advertisement -