اشتہار

نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا شوبز میں آئے، یاسر حسین

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار و ہدایت کار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ بیٹا کبیر ان کے نقش قدم پر چل کر شوبز انڈسٹری میں آئے۔

اداکار یاسر حسین کا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ شوبز انڈسٹری اور بیٹے کبیر حسین سے متعلق اظہار خیال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری اچھی نہیں ہے، میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا اس انڈسٹری میں آئے اگر وہ چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہوگی اور میں اسے کسی چیز سے نہیں روکوں گا لیکن یہ میری خواہش نہیں ہے میں اسے بطور اداکار دیکھوں۔

- Advertisement -

جب میزبان نے یاسر حسین سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ کیا اسی کو ہم کام کہتے ہیں؟ ہمارے پاس کس قسم کا کام ہے؟ اداکار کا کام اچھی اداکاری کرنا ہے، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں اداکار اپنے فن کی پہچان حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمیں مسلسل ناقص کام کی پیشکش کی جارہی ہے۔

میزبان نے پاکستانی ڈراموں کی دنیا بھر میں مقبولیت کی بات کی تو یاسر حسین نے کہا کہ بھارت میں ہمارے ڈرامے اس لیے دیکھے جاتے ہیں کہ وہاں پر بدترین ڈرامے بن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز جون 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام کبیر حسین رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں