اشتہار

’مجھے کوئی خوف نہیں جیل میں ڈالنےکا شوق پورا کر لیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے ہر دوسرے دن جعلی کیسز بنارہی ہے میرے خلاف 70 مقدمے بنائےگئے ہیں لیکن مجھے کوئی خوف نہیں ہے جیل میں ڈالنےکا شوق بھی پورا کر لیں ہماری لیڈرشپ فرنٹ پر لیڈ کر رہی ہے۔

عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک کیلئے آج پورا پاکستان تیار بیٹھا ہے پشاور سے کالز آرہی ہیں 200 کا نہ بولیں ہزاروں لوگ تیار بیٹھے ہیں سینئرلیڈرشپ اور عوام کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں جو آج نکلے، ہماری قیادت نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز ہماری گرفتاری سے ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ جب عوام کے بنیادی حقوق نہیں رہیں گے،آئین کی توہین ہو گی تو کیا مستقبل ہوگا آئین واضح کہتا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے بعد 90دن کےاندر الیکشن کرانا ہوں گے چیف الیکشن کمشنرپر آرٹیکل 6 لگناچاہیے نگراں حکومت کا مطلب غیرجانبدار ہوتا ہے نگراں حکومت کےنام پرپنجاب میں شہبازشریف اورکےپی میں فضل الرحمان حکومت کررہاہے یہ لوگ جوچاہیں کرلیں انشااللہ آئندہ حکومت ہماری آئےگی پولیس افسران جو ظلم میں ملوث تھے انشااللہ ہماری حکومت آئی تو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 90 دن سے الیکشن بڑھائےگئے تو پوری قوم کو نکلنا ہو گا، 90 دن سے الیکشن بڑھائےگئےتو اس کا مطلب آئین ختم ہو گیا جنگل کا قانون ہے عوام نے اس ملک کےآئین کی حفاظت کرنی ہے ججز پرحملہ کیا جا رہا ہے یہ سمجھتے ہیں جوجج ان کیخلاف فیصلہ کرےگااس کےپیچھےپڑجاتےہیں یہ مافیا ہے تاریخ گواہ ہے سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا اور چیف جسٹس کو بھگایا گیا ان لوگوں کی تاریخ اورمافیازہیں جنہوں نےبریف کیس چلاکر ججز کو خریدا جنہوں نے این آراو لینا ہے وہ پاکستان میں کبھی بھی قانون کی بالادستی نہیں ہونے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں