تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

‘میں سی ایم ہاؤس پہنچ گیا ہوں’، مونس الہیٰ کا رانا ثنااللہ کو جواب

لاہور:رہنما مسلم لیگ (ق) اور رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں مونس الہیٰ نے لکھا کہ رانا ثنااللہ صاحب میں سی ایم ہاؤس پہنچ گیا ہوں۔

مونس الہیٰ نے وزیر داخلہ طنزیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کب آرہے ہیں سی ایم ہاؤس سیل کرنے؟

واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر صوبہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئین سے مزاحمت کی گئی تو گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے پنجاب میں گورنر راج کے لیے مشاورت شروع کر دی

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے آئین کے مطابق اجلاس بلایا ہے، اعتماد کو ووٹ لینے کے لیے 4 بجے تک اجلاس بلانے کا وقت ہے۔ آج شام 4 بجے سے قبل گورنر پنجاب کوئی حکم جاری نہیں کرسکتے۔ اجلاس نہ بلایا گیا تو گورنر پنجاب نیا نوٹیفکیشن جاری کرینگے۔

اس نوٹیفکیشن کے بعد پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے اور ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد وہ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے بھی ان ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے بدھ کو اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر بلیح الرحمٰن انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیں گے۔

Comments

- Advertisement -