ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بیڈ روم میں انٹرنیٹ سگنل نہ آنے پر افسر کا دو ملازمین پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیڈ روم میں انٹرنیٹ سگنل نہ آنے پر آئی اے ایس افسر نے دو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے دو ملازمین کو مبینہ طور پر آئی اے ایس افسر اور اس کے بھائی نے اس لیے تشدد کا نشانہ بنایا کہ بیڈ روم میں وائی فائی کے سگنل نہیں آرہے تھے۔

پولیس کے مطابق رہائشی سوسائٹی کے چار سیکیورٹی گارڈز نے بھی مبینہ طور پر بھائیوں کے ساتھ مل کر لاٹھیوں سے ملازمین پر تشدد کیا۔

- Advertisement -

ملزم کی شناخت آئی اے ایس افسر امان متل کے طور پر کی گئی ہے جو اس وقت مہاراشٹر کے واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر تعینات ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایئر ٹیل فائبر انٹرنیٹ سروس کے دو افراد انٹرنیٹ راؤٹر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دیویش متل کی رہائشگاہ پر گئے تھے۔

اس دوران دونوں ملازمین اور متل کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا جس نے دعویٰ کیا کہ انہیں بیڈ روم میں انٹرنیٹ کی رینج نہیں مل رہی تھی۔

واقعے کی ایف آئی آر ایئرٹیل کے انجینئر ساگر ماندھرے نے درج کروائی۔

انہوں نے بتایا کہ امن متل اور اس کے بھائی دیویش نے حملہ کیا جس کے ساتھ چار سیکیورٹی گارڈ بھی شامل تھے، تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں