تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’ابن العربی‘ فلسطینیوں کے لیے دعا گو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہونے والے تاریخی ترک ڈرامے کے ایک اہم کردار ’ابن العربی‘ کا دل بھی فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم نے موم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی واقعات سے ماخوذ ڈراما سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ابن العربی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار عثمان سوکوت فلسطین میں امن کے لیے دعا گو ہیں۔

اداکار عثمان سوکوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ’ارطغرل غازی‘ کے کردار ابن العربی کے کاسٹیوم میں اپنی ایک تصویر شیئر کی، ساتھ میں انھوں نے دعائیہ کلمات لکھے ’اب فلسطین میں امن کے لیے دعا کریں!‘

عثمان سوکوت کی اس پوسٹ پر مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اداکاروں نے بھی فلسطین میں امن کے لیے دعائیں کیں۔

اس سے قبل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی تھی، انھوں نے انسٹا گرام پر لکھا کہ فلسطین کو آزاد کرو، انگین آلتان نے اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصٰی پر حملے اور غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بم باری اور تشدد کے واقعات کی مذمت کی۔

ارطغرل غازی نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی

واضح رہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بم باری 10 روز سے جاری ہے، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں آج صبح اسرائیلی فورسز نے رہائشی عمارت پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے، غزہ میں بم باری سے 3 مساجد بھی شہید ہو گئیں اور 40 مکانات تباہ ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے شہید افراد کی تعداد 219 ہو گئی ہے، جن میں 63 بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -