تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بڑی کامیابی ، پاکستان ایوی ایشن سیفٹی کے اہداف حاصل کرنے والے ممالک میں شامل

کراچی : عالمی ہوابازی کی تنظیم سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاؤ نے پاکستان کو ایوی ایشن سیفٹی کے اہداف حاصل کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا، پاکستان نے پچھتر فیصد سے زائد سیفٹی معیار پر عملدرآمد یقینی بنایا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاؤ نے سیفٹی آڈٹ رپورٹ 2020 جاری کردی ، رپورٹ 64 صفحات پر مشتمل ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ
ہوا بازی کے حادثات میں 2018 سے 2019 تک سولہ فیصد اضافہ ہوا اور حادثات کا تناسب دس لاکھ پروازوں میں دو اعشاریہ نو فیصد رہا۔

اکاﺅ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایوی ایشن سیفٹی کے اہداف حاصل کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، پاکستان نے پچھتر فیصد سے زائد سیفٹی معیار پر عملدرآمد یقینی بنایا، پاکستان سمیت چھیالیس ممالک پچھتر فیصد سے زائد سیفٹی معیار پر عملدرآمد میں کامیاب ہوگئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیفٹی معیار میں ایوی ایشن قوانین،عملے کی ٹریننگ، لائسنسنگ ، ایئرکرافٹ آپریشن، حادثے کی تحقیقات، نیوی گیشن سروسز شامل ہیں

اکاﺅ کے ممبران میں ایک سو ترانوے ممالک شامل ہیں ، رپورٹ کا مقصدایوی ایشن سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانا ہے، اس رپورٹ میں پندرہ مارچ دو ہزار بیس تک کا سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں