بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

آئی سی سی کی صدارت میرے ایجنڈے میں شامل نہیں، احسان مانی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی میں کسی عہدے کی جانب نہیں دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے کچھ اراکین نے مجھے صدارت سنبھالنے کے لیے کہا تھا لیکن میرا یہ ایجنڈا نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پاکستان کرکٹ میں واپس آیا ہوں۔

احسان مانی نے کہا کہ 2006 میں آئی سی سی میں بطور صدر اپنی مدت ختم ہونے کے بعد کرکٹ انتظامیہ کے ساتھ مکمل طور پر علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور تھوڑے عرصے کے لیے کرکٹ کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرنے کی کوشش کی کیونکہ میں اس میدان میں واپس نہیں آنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب 2018 میں عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف نے حکومت تشکیل دی تو مجھے درخواست کی گئی کہ آکر پاکستان کرکٹ کی مدد کروں، میں صرف پاکستان کے لیے واپس آیا ہوں اور میری پوری توجہ ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے پر ہے لہٰذا آئی سی سی کی صدارت میرے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: آئی سی سی چیئرمین شپ؛ پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی اور وزیراعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ کو مستحکم کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا انگلینڈ کا دورہ کرونا کے حالات کے پیش نظر ایک بڑا چیلنج ہے لیکن اس سے ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ ملے گی، ہم انگلیںڈ کرکٹ بورڈ کی مدد بھی کرنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں