اشتہار

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے پوائنٹس سسٹم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پوائنٹس سسٹم کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے دو ہزار تئیس کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے طریقہ کار، پوائنٹس سسٹم اور مدمقابل ٹیموں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔

- Advertisement -

آئی سی سی کے مطابق پاکستان سمیت نو ممالک کی ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی، دو میچز کی سیریز کے 24، تین میچز کی سیریز 36 اور چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 48 پوائنٹس کی ہوگی۔ ٹیم کو کامیابی پر 12 پوائنٹس، ٹائی پر 6، ڈرا پر 4 جبکہ شکست پر کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دوہزار اکیس سے دوہزار تئیس کے عرصے کے دوران آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کھیلے گی جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے اوے سیریز شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں