تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آئی سی سی کا مرد و خواتین کھلاڑیوں کو یکساں انعامی رقم دینے کا اعلان

ڈربن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے صنفی تفریق ختم کر دی، کرکٹ کی عالمی تنظیم نے آئی سی سی ایونٹس میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کو یکساں انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈربن میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سے آئی سی سی ایونٹس میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کو یکساں انعامی رقم دی جائے گی۔

آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا یکساں انعامی رقم دینا تاریخی اقدام ہے، تمام ممبر ملکوں کی فنڈنگ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئے قوانین لاگو کر دیے ہیں، ڈربن میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہونے والی انٹرنیشنل لیگز میں ٹیموں کی فائنل الیون میں زیادہ سے زیادہ 4 اوور سیز کھلاڑی ہی کھیل سکیں گے تاہم ایسوسی ایٹ ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو 7 لوکل کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکے گا۔

آئی سی سی نے کرکٹ کے نئے قوانین لاگو کردیے

اجلاس میں سلو اوور ریٹ قانون پر بھی ترامیم کی گئیں اور طے کیا گیا کہ پلیئرز پر فی اوور 5 فی صد جرمانہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ 50 فی صد میچ فیس کا ہی جرمانہ ہو سکے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مختلف لیگز کے حوالے سے بھی قانون سازی کی ہے، اب لیگز کھلاڑیوں کے ہوم بورڈ کو کھلاڑی کی سائننگ کے عوض فیسں دینے کی پابند ہوں گی، جب کہ پلیئنگ الیون میں کھلاڑیوں کی تعداد پر بھی شرائط عائد کر دی گئی ہیں۔ آئی سی سی اجلاس میں اس معاملے پر پاکستان نے لیگز کو کنٹرول کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -