اشتہار

بین الاقوامی عدالت نے روسی صدر کے وارنٹ جاری کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ پیوٹن مبینہ طور پر آبادی (بچوں) کی غیر قانونی ملک بدری اور یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے (بچوں) کی غیر قانونی طور پر روسی فیڈریشن میں منتقلی کے جنگی جرم کا ذمہ دار ہے۔

جمعہ کو آئی سی سی کے اس اقدام کے بعد روس کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ روس گزشتہ سال فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد سے مظالم کے ارتکاب سے انکار کرتا ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے انہی الزامات پر روسی فیڈریشن کے صدر دفتر میں بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا الیکسیوینا لووا-بیلووا کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے ہیں۔

رواں سال جنوری میں اقوامِ متحدہ نے دِنیپرو میں میزائل حملے کو ممکنہ جنگی جرم قرار دیا تھا۔ ترجمان سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ جنگی جرائم کی مؤثر تحقیقات کی ضرورت ہے۔ جرمنی نے روسی رہنماؤں کے خلاف خصوصی ٹریبیونل کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں