اشتہار

مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر دو ہزار بائیس کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے جنوبی افریقا کے مارکو جینسن، افغانستان کے ابراہیم زدران، نیوزی لینڈ کے فن ایلن اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

مارکو جینسن

- Advertisement -

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر نے سال دوہزار بائیس میں ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 36 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی نامزدگیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، فاسٹ بولر نے رواں سال ون ڈے  میچز میں 2 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک وکٹ حاصل کی۔

ابراہیم زردان

افغانستان کے جارح مزاج بیٹر ابراہیم زردان نے رواں سال اپنے قابلیت کا ڈنکا بجایا، زردان نے ایک روزہ میچوں میں 71.83 کی اوسط سے 431 رنز بنائے، جس میں تین سینچریاں بھی شامل تھیں۔

The nominees for ICC Men’s Emerging Cricketer of the Year 2022

ان کی نمایاں اننگز سری لنکا کے خلاف 162 رنز تھی جو انہوں نے آئی لینڈرز کے ہوم گراؤنڈ پالیکیلےمیں سرانجام دیا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی ابراہیم زدران کا بلہ رنز اگلتا رہا، انہوں نے 109.55 کے اسٹرائیک ریٹ سے 367 رنز اسکور کئے، سال دو ہزار بائیس میں ان کی ناقابل شکست اننگز بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقابل شکست 64 رنز تھے۔

فن ایلن

نیوزی لینڈ کے دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے فن ایلن نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مخالفین کو پریشان کئے رکھا، بیٹر نے 155.09 کے اسٹرائیک ریٹ سے 411 رنز بنائے، جس میں پاکستان کے خلاف 42 گیندوں پر 62 رنز کی عمدہ اننگز شامل تھی جو انہوں نے ورلڈکپ سے قبل سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سر انجام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

ایک روزہ میچز میں کیوی بیٹر نے 94.39 کے اسٹرائیک ریٹ سے 387 رنز اسکور کئے تھے۔

ارشدیپ سنگھ

بھارت کے ابھرتے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو بھی آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے، فاسٹ بولر نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی میں 33 وکٹیں اپنے نام کیں۔

بھارتی فاسٹ بولر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمایاں اوپننگ جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان کو مسلسل دو اوورز میں پویلین لوٹا کر میچ میں سنسنی پھیلادی تھی۔ بعد ازاں ہارڈ ہیٹر محمد آصف کو بھی میچ کے اختتامی لمحات میں آؤٹ کرتے ہوئے فتح انڈیا کی جھولی میں ڈال دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں