12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کی جس کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ پانچ درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

جو روٹ نے آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کو پیچھے چھوڑ کر پہلے پوزیشن حاصل کی ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبراور مارنوس لبوشین تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

- Advertisement -

ٹیسٹ بیٹر کی رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔

اسی طرح آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 4 درجے تنزلی کی بعد چھٹے، عثمان خواجہ رینکنگ میں2 درجے ترقی کے بعد ساتویں اور انگلینڈ کے ہیری بروک 5 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

بولرز رینکنگ میں انگلینڈکے جیمز اینڈرسن دوسرے،ربادا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے، پیٹ کمنز ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے، انگلینڈ کے اولی رابنسن اور آسٹریلیا کے نیتھن لیون ایک ایک درجے ترقی بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں