تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

’اگلی بار اصلی مسٹربین بھیجنا‘ زمبابوین صدر کا ٹوئٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔

زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔

قومی ٹیم کی شکست کے بعد جہاں کرکٹ شائقین افسردہ ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ایک بحث چل رہی ہے کہ زمبابوے نے جعلی مسٹر بین بھیجنے پر پاکستان سے بدلہ لے لیا۔

ایسے میں زمبابوین صدر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’اگلی مرتبہ اصلی مسٹر بین بھیجنا۔‘

زمبابوین صدر نے پاکستان کے خلاف کامیابی پر اپنی ٹیم کو مبارک باد بھی پیش کی۔

یہ جعلی مسٹر بین والا معاملہ کیا ہے؟

ہوا کچھ یوں کہ پاکستان اور زمبابوے کے میچ سے قبل گزشتہ روزگوگی چاسورا نامی ٹوئٹر صارف نے پی سی بی کی ٹوئٹر پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ‘بحیثیت زمبابوین ہم آپ کو معاف نہیں کریں گے، آپ نے ایک بار ہمیں مسٹر بین روون کے بجائے جعلی مسٹر بین دیا تھا، ہم یہ معاملہ کل حل کرلیں گے، بس دعا کریں کہ آپ کو بارش بچا لے’۔

سنہ 2016 میں زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی مسٹر بین اصلی مسٹر بین بن کر گئے تھے۔

اس تقریب کے دوران سب لوگ انہیں اصلی مسٹر بین سمجھتے رہے تاہم بعد میں پتہ چلا کہ یہ تو جعلی مسٹر بین ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد آصف نامی مزاحیہ اداکار کو مسٹر بین (روون ایٹکنسن) کے ساتھ غیر معمولی مماثلت کے بعد پاکستانی مسٹر بین کہا جاتا ہے۔

محمد آصف مسٹر بین کا روپ دھار کر مزاحیہ پروگرام اور اشتہارات کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -