تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی ٹیسٹ کا اختتام: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

دبئی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی ٹیسٹ کےاختتام پر آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن کی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ انجری کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہونے والے کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کے لئے بری خبر ہے کہ ان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، جس کے باعث وہ ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن کو بہتر کرنے میں کامیاب ہوئے اور 15ویں نمبر پر آگئے، جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں انہوں نے اپنی اننگز میں 51 اور دوسری میں 31 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کئے تھے۔

آئی سی سی کی جانب سے بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے نیل وگنر ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ انگلش بولر اسٹیورٹ براڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ کی آل راؤنڈر رینکنگ میں بھی کوئی پاکستان کھلاڑی شامل نہیں ہے، انگلینڈ کے بین اسٹوک پہلے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے جبکہ انڈیا کے روینڈر جڈیجا تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Comments

- Advertisement -