تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے جب کہ محمد رضوان نے ترقی کا زینہ چڑھا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 864 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ ان سے پیچھے انگلش کھلاڑی جو روٹ 859 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین کو تیسرے اور چوتھے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کی آسٹریلیا میں ناکامی کے باعث دو درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 768 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن سے 8 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جب کہ ان کی جگہ ویرات کوہلی (775 پوائنٹس) نے لے لی ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما 748 پوائنٹ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔

محمد رضوان دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کی جانب سے 193 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔ ان کی سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں کھیلی جانے والی 88 رنز کی شاندار نے انہیں ترقی کا زینہ چڑھا دیا ہے اور وہ 10 درجے چھلانگ لگا کر 668 پوائنٹ کے ساتھ 27 ویں سے 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ان سے اوپر ایک اور قومی مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 693 پوائنٹ کے ساتھ 14 ویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر عامر جمال نے شاندار کھیل کے ساتھ ہی 45 ویں پوزیشن سے آئی سی سی رینکنگ میں اپنا کھاتہ کھولا ہے۔ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 733 پوائنٹ کے ساتھ 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ہندوستان کے خلاف چار وکٹیں لینے کے باوجود تیز گیند باز کاگیسو ربادا کو آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے پیچھے چھوڑ دیا اور درجہ بندی کی فہرست میں 858 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے جسپریت بمراہ رویندر جدیجہ کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ محمد سراج جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک ساتھ 13 درجے ترقی کر کے کیریئر کی بلند ترین 17 ویں پوزیشن پر پنچ گئے ہیں۔

کمنز کے ساتھی جوش ہیزل ووڈ نے سڈنی ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے ساتھ مشترکہ طور پر ساتویں پوزیشن سنبھالی ہے۔ آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون کی 11ویں پوزیشن ہے۔

Comments

- Advertisement -