ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ ٹکٹ کی بکنگ شروع ہوتے ہی ویب سائٹ کریش کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میچوں کی ٹکٹ بکنگ شائقین کے لیے درد سر بن گئی۔

بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ میچز کی آن لائن ٹکٹ بکنگ شروع ہوتے ہی ویب سائٹ کریش کر گئی جس کے بعد شائقین کرکٹ بی سی سی آئی کی بدانتظامی اور نااہلی پر برس پڑے۔

آئی سی سی نے آج سے ٹکٹوں کی مرحلہ وار فروخت شروع کی ہے، 11 نومبر کو شیڈول پاکستان اور انگلینڈ میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

بھارت کے میچوں کے ٹکٹس 30 اگست سے دستیاب ہوں گے جبکہ پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ 3 ستمبر کو فروخت ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے فینز کیلئے جاری پیغام میں کہا تھا کہ آج ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو رہی ہے، وینیوز فینز کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کرکے خوشی ہو رہی ہے، تاریخی ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے اپنی سیٹیں محفوظ بنالیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں