جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

جانوروں کے حقوق، وہیل کے شکار پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

آئس لینڈ نے جانوروں کے حقوق کے خدشات پر وہیل کے شکار پر پابندی عائد کر دی۔

آئس لینڈ کی حکومت نے کہا کہ وہ جانوروں کی بہبود کے خدشات کی وجہ سے اس سال وہیل کے شکار کو 31 اگست تک معطل کر رہی ہے جس سے ممکنہ طور پر اس متنازع عمل کو تاریخی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔

فن وہیل کے شکار پر ملک کی فوڈ اینڈ ویٹرنری اتھارٹی کی ایک حالیہ مانیٹرنگ رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ جانوروں کی بہبود ایکٹ کے بنیادی مقاصد کی بنیاد پر جانوروں کے شکار (مرنے) میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔

- Advertisement -

ویٹرنری اتھارٹی نے چونکا دینے والے ویڈیو کلپس نشر کیے جس میں وہیل کی اذیت کو دکھایا گیا جب اسے پانچ گھنٹے تک شکار کیا گیا۔

خوراک، زراعت اور ماہی گیری کی وزیر، سوانڈیس سووارسڈوٹیر نے ایک بیان میں کہا کہ اگر حکومت اور لائسنس یافتہ افراد فلاح و بہبود کی ضروریات کی ضمانت نہیں دے سکتے تو ان کی سرگرمیوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

اس دوران انہوں نے تمام وہیلنگ آپریشنز کو معطل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

جانوروں کے حقوق کے گروپوں اور ماحولیات کے ماہرین نے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ ہیومن سوسائٹی انٹرنیشنل نے اسے "ہمدرد وہیل کے تحفظ میں ایک اہم سنگ میل” قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں