ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوں تو پارلیمان مضبوط ہوگا، شہریار آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ تلخیاں ختم ہوں اور کشمیر سمیت متنازع علاقوں کے مسائل حل ہوں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف و چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بڑے فیصلے کرنے ہیں جس کے لیے متحد ہونا ناگریز ہے، قومی متحد ہوتی ہیں تو انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن چاہتا ہے، پاکستان مسلم ممالک کے ساتھ ہے اور رہے گا، لیکن ہر ملک اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرتا ہے اور قوموں اور ملکوں کے اپنے مفادات اور اختیارات ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوں تو پارلیمان مضبوط ہوگا اور پارلیمان مضبوط ہونے کی وجہ سے پاکستان طاقتور بنے گا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کا کردار کلیدی ہے، ہماری سیاسی اختلافات کے باوجود سب کا کشمیر پر ایک موقف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو صورتحال بن رہی ہے قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، پاکستان سے ہماری کمٹمنٹ لازوال ہوگی تو عالمی سطح پر عزت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں