20.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیر اعظم سے اسد عمرکی ملاقات، سابق وزیر خزانہ کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی پیش کش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے کوششیں بدستور جاری ہیں، اس سلسلے میں آج اسد عمر اور وزیر اعظم کی اہم ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ سے ہٹانے جانے والے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے اسد عمر کی اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں وفاقی کابینہ میں اسد عمر کی واپسی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔

- Advertisement -

ذرایع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ کا حصہ بننے کی پیش کش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسد عمر قیمتی انسان ہیں، منانے جاؤں گا، شیخ رشید کا اعلان

قبل ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید نے  بھی اسد عمر سے آج ملاقات کی ہے، جس میں کابینہ میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزارت چھوڑنے کے بعد سے شیخ رشید سے اسد عمر کی اب تک 3 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے 18 اپریل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اس سے تین دن قبل اے آر وائی نیوز نے ان کے قلم دان کی تبدیلی کی خبر دی تھی۔

وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اقرار کیا کہ انھیں کارکردگی کی بنیاد پر وزارت سے ہٹایا گیا۔

انھوں نے وزارت سے ہٹنے کے بعد وزیر اعظم کی خواہش کے باوجود کوئی اور وزارت لینے سے انکار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں