تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آصف زرداری سندھ اسمبلی توڑنے کے لیے راضی ہوں گے تو بات ہوسکتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا آصف زرداری سندھ اسمبلی توڑنے کے لیے راضی ہوں گے تو بات ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے اپنے اکاؤنٹس ظاہر کیے ہوئےہیں، ہم پر کیس کیا ہے الزام کیا ہے ابھی تک تو یہ ہی سمجھ نہیں آرہا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا میں فنڈ ریزنگ ایسے ہی کی جاتی ہے، یہ اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز باتیں کررہے ہیں، ان کی اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف باتیں حیران کن ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے بتایا کہ 2008 سے 2013 کےدرمیان ہمیں 40ہزار لوگوں نے فنڈنگ کی، سمجھ نہیں آتاکہ ان کو اوورسیز پاکستانیوں سےنفرت کیوں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عارف نقوی امریکا میں کیس کاسامناکررہےہیں، 20بلین ڈالرشریف خاندان کو آفرہوئے تھے، انہوں نے تو اب تک اس پر کوئی جواب نہ دیا کوئی تردید نہ کی۔

اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے سیٹھ اور مافیا کو پکڑا ہوا ہے، انہوں نے سگریٹ کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا، وہ پیسے کہاں گئے ہوسکتا ہے ن لیگ کے پاس گئے ہوں، ہم سیٹھوں کے پاس جانے کی بجائے پبلک فنڈنگ کرتے ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فنٖڈنگ کرنے والے کا سورس آف انکم دیکھنے کی گنجائش نہیں، ہم صرف یہ دیکھ سکتےہیں کہ فنڈنگ قانون کے تحت ہوئی ہے، عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، چھوٹے بچے بھی اپنی پاکٹ منی دیتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہم صرف دیکھتے ہیں جس نے پیسے دیے کیا وہ قانون طور پر آئے، ہم ایک ایک بندے کے ذرائع آمدن کی جانچ نہیں کرسکتے، ایسا ممکن نہیں کہ اگر ہمیں 100 افراد رقم دیں تو ہم دیکھیں کہ ان کا سورس آف انکم کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ سیاسی پارٹیاں کیسے فنڈنگ کرتی ہیں، مختلف پارٹیوں کو سیٹھ اور مافیا فنڈنگ کرتی ہیں۔

فنڈنگ کیس کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کیس کا فیصلہ بالکل آنا چاہیے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کا بھی فیصلہ ساتھ ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ،ن لیگ اور پی پی کا کیس عوام کےسامنےرکھاجائے، ان تینوں کی اسکروٹنی مکمل ہے، ہم صرف یہ کہتے ہیں تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ساتھ سنایاجائے، تاکہ عوام دیکھیں کس پارٹی کی کیسے فنڈنگ ہوتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں ان کا پارٹی ہیڈ آفس کس نے بنوا کردیا، ان کا ہیڈ آفس لیبیا نے بنوایا ہے۔

وزیرداخلہ کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنااللہ پنجاب تو آسکتے ہیں لیکن واپس جانےکی گارنٹی ہم نہیں دے سکتے، رانا ثنااللہ پر مقدمے درج ہیں ان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ ہم جنرل الیکشن کی طرف جارہےہیں، ضمنی الیکشن سے قبل وفاقی حکومت گھرچلی جائے گی۔

نواز شریف کی واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستانی شہری ہیں تو ان کا حق ہے کہ وہ واپس آئیں، نوازشریف واپس آئیں گے تو ان کو جیل جانا پڑے گا، ان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری سندھ اسمبلی توڑنے کے لیے راضی ہوں گے تو بات ہوسکتی ہے، پی ڈی ایم سندھ اسمبلی تورنے اور الیکشن کمشنر تبدیل کرنے پر تیار ہوگی تو بات ہوسکتی ہے، اگر یہ سندھ اسمبلی نہیں توڑیں گے تو باقی صوبے والے بولیں گے وہ کیوں توڑیں۔

Comments

- Advertisement -