تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اگر طاقت کا استعمال ہوا تو خاموش نہیں رہیں گے، کسانوں کی مودی سرکار کو تنبیہ

نئی دہلی : بھارتی کسانوں نے مودی سرکار سے اپنا حق لینے کےلیے دفعہ 144 کے دوران بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش کی کئی کسان تنظیمیں احتجاج میں جوگ در جوگ شریک ہوکر تحریک کو مزید مضبوط کررہی ہیں اور حکومت اس احتجاج کو کمزور کرنے کےلیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کسانوں نے حکومت کو پیغام دینے کیلئے غازی پور بارڈر پر ایک بینر نصب کیا ہے اور زمین پر دفعہ 288 لکھ دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اگر حکومت نے دفعہ 144 بھی نافذ کردی تو بھی احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے اور پولیس کے مابین کوئی معاملہ نہیں ہے اور ہم پولیس سے الجھنا بھی نہیں چاہتے لیکن اگر پولیس نے طاقت کا استعمال کیا تو ہم بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

بھارتی کسانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ ہمارے اوپر دفعہ 144 لگاتی ہے تو ہم انتہائی سختی کے ساتھ اس دفعہ پر عمل کریں گے۔ یعنی نہ کوئی اِدھر آ پائے گا اور نہ ہی ہم اُدھر جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -