اشتہار

اگر ٹیم میں کوئی فالٹ ہوتا تو۔۔۔! کنگز کے اسپنر کا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے مایہ ناز اسپنر عمران طاہر نے کہا ہے کہ اگر ٹیم میں کوئی فالٹ ہوتا تو 70 رنز سے ہارتے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ ہمارے دو کلوز گیم ہوئے جیت کے بعد بوسٹ ملا ہے ہم ایک میچ ایک رن دوسرا میچ 6رنز سے ہارے۔

عمران طاہر نے کہا کہ یہاں پر پہلے بھی میں کھیل چکا ہوں یہاں کے لوگ بہت سپورٹ کرتے ہیں یہاں باؤنس اچھا مل رہا ہے کراچی میں ایسا نہیں ہے.

- Advertisement -

پی ایس ایل باؤلرز کیلئے ٹف ہے عامر سپرفٹ اور ہمارا بہترین باؤلر ہے ٹی 20کرکٹ میں مارجن بہت تھوڑا ہے اپنی پوری کوشش کرتے ہیں لیکن رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں اور لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے اب اپنا رخ ملتان کی جانب کرلیا ہے اور وہ رواں سیزن میں اپنا ہوم گراؤنڈ سے باہر پہلا میچ کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئی ہے۔

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مقامی کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو اپنے شہر آمد پر خوش آمددید کہتے ہوئے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

کنگز کے کھلاڑی آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے جب کہ بدھ 23 فروری کو میزبان ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں