تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

شان مسعود کیخلاف ’پرچی‘ کے نعروں پر افتخاراحمد بول پڑے

کرکٹ میں توہین آمیز الفاظ اور گھٹیا ریمارکس بدقسمتی سے پاکستان میں ایک بڑھتا ہوا رجحان بنتا جا رہا ہے یہ پہلا موقع نہیں جب کسی کھلاڑی کو وحشیانہ تنقید اور اس طرح کے نعروں کا نشانہ بنایا گیا ہو۔

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود کو اتوار کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران تماشائیوں کی جانب سے ‘پرچی’ کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر پلیئر افتخاراحمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نعروں کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی زبان کا سہارا لینا واقعی افسوسناک ہے ایسے طنزیہ نعروں کا شکار میں خود بھی ہوا ہوں۔

انہوں نے شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے اوپنر کو ٹیم میں سب سے زیادہ ‘محنتی’ اور ‘فٹسٹ’ کھلاڑی قرار دیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے شائقین کو اللہ ہی خوش کر سکتا ہے، شان مسعود اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہی ٹیم میں آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -